ایشیا ایسٹ پیسیفک ریجن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے نیپال اور عمان نے کوالیفائی کر لیا ہے

ایشیا ایسٹ پیسیفک ریجن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے نیپال اور عمان نے کوالیفائی کر لیا ہے

ایشیا ایسٹ پیسیفک کوالیفائرز سے ایک مزید ٹیم اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شامل ہوگی۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) فی الحال چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے اور ورلڈکپ کے لیے رسائی حاصل کرنے کی فیورٹ ٹیم سمجھی جا رہی ہے۔یو اے ای آج اپنا آخری میچ جاپان کے خلاف کھیلے گی، جس میں فتح اسے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے کوالیفائی کروا دے گی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شامل ٹیمیں:
میزبان: بھارت اور سری لنکا
بقیہ ٹیمیں: پاکستان، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلادیش، انگلینڈ، جنوبی افریقا، امریکا، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ، کینیڈا، اٹلی، نیدرلینڈز، نمیبیا، زمبابوے، نیپال اور عمان۔