بیرون ملک یا گھر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنے کا انکشاف، 25 اساتذہ کو نوکری سے برخاست کردیا گیا

بیرون ملک یا گھر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنے کا انکشاف، 25 اساتذہ کو نوکری سے برخاست کردیا گیا

لاہور: شہر میں درجنوں اساتذہ کے بیرون ملک یا گھر بیٹھ کر تنخواہیں لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

 اس معاملے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری، امتیاز اعوان نے نوٹس لیا۔25 اساتذہ کو مسلسل غیرحاضری پر نوکری سے برخاست کیا گیا۔چار اساتذہ پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ ایک کو وارننگ جاری کی گئی۔سعدیہ مشتاق کا ایک سالہ اور فہد شہزاد کا پانچ سالہ انکریمنٹ روک دیا گیا۔محمد اشرف، محمد اجمل، محمد انور اور شوکت علی کو سینشور کیا گیا۔8 اساتذہ کو انکوائری کے بعد نوکری جاری رکھنے کا موقع دیا گیا۔نوکری سے فارغ ہونے والے اساتذہ میں محمد فاروق، احمد یوسف، حافظ الطاف، آزور بشیر شامل ہیں۔

اساتذہ جن پر کارروائی کی گئی یا ان کی صورتحال واضح کی گئی ہے، ان میں شامل ہیں: عامر عباس، شمائلہ اعظم، محمد اکرام، علی حسن، سعدیہ یوسف، ریحان احمد، ثمرین اکبر، سحر بشیر، محبوب الحسن، محمد وقاص ساجد۔واضح رہے کہ لاہور میں مسلسل غیرحاضری کے باعث 44 اساتذہ کے خلاف انکوائری کی گئی تھی۔