سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے والی کمپنیوں اور دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ کراچی کے شہری کی شکایت پر کیا گیا، جس میں ایک نجی کمپنی نے شاپنگ بیگ کے پیسے اضافی وصول کیے تھے۔محکمہ زراعت سندھ کے بیورو آف سپلائی پرائسز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میر شاہنواز کے مطابق، شکایت درج کرنے والے شہری کا کہنا تھا کہ اس نے نجی کمپنی کی دکان سے جوتوں کا جوڑا خریدا تھا اور اضافی 30 روپے شاپنگ بیگ کے لیے وصول کیے گئے، جو غیر قانونی ہیں۔ شہری نے وزیراعظم پورٹل پر شکایت درج کروائی، جس کے بعد محکمہ نے نوٹس لیا اور کارروائی شروع کر دی۔اس کیس کی سماعت 6 مارچ کو ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ساؤتھ کراچی میں ہوگی۔