وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن عید الفطر سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزارت خزانہ نے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی سے متعلق کنٹرولر جنرل اکاوٴنٹس کو بھی مراسلہ جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو 27 مارچ کو تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔ وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ یا یکم اپریل کو ہونے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو مارچ کی پنشن بھی 27 مارچ کو ادا کر دی جائے گی۔