مذہبی جماعت، پرتشدد احتجاج مشتعل عناصر کی فہرست تیار

قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل ڈیٹا فراہم ،ملک گیر نیٹ ورک اور کمانڈ پوائنٹس کی نشاندہی مکمل کر لی گئی
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے وارنٹس تیار کر لئے گئے اور کسی بھی وقت کریک ڈاؤن متوقع ہے
 لاہور(کرائم رپورٹر) مذہبی جماعت کے پرتشدد احتجاج کے منتظمین کی نشاندہی کرنے کے بعد تمام مشتعل عناصر کی فہرست تیار کر لی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل ڈیٹا فراہم کر دیا گیاملک گیر نیٹ ورک اور کمانڈ پوائنٹس کی نشاندہی مکمل کر لی گئی، جیو فینسنگ سے مرکزی کردار سامنے آگئے جبکہ کال ڈیٹا ریکارڈ سے ماسٹر مائنڈز کی شناخت بھی ہوگئی ہے، فنانسرز اور سہولت کاروں کو علیحدہ کر لیا گیاقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے وارنٹس تیار کر لئے گئے اور کسی بھی وقت کریک ڈاؤن متوقع ہے، بڑے شہروں میں چھاپوں کی منصوبہ بندی بھی مکمل کر لی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق املاک جلانے والوں کی ویڈیوز اور چہرے شناخت ہوگئے، فیشل ریکگنیشن سے تمام کردار بھی بے نقاب ہوگئے، مشتبہ فنڈنگ کی مکمل چھان بین جاری ہے، بینکاری ریکارڈ محفوظ ہے اور خصوصی ٹیمیں متحرک ہیں۔ امن خراب کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔