ویب ڈیسک: امریکی تحقیقاتی ادارے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ٹائٹن آبدوز کے حادثے کی بنیادی وجہ خراب انجن اور حفاظتی جانچ کے فقدان تھے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ آبدوز ایک نجی کمپنی اوشین گیٹ (OceanGate) کی ملکیت تھی، تاہم سفر سے قبل آبدوز کی مکمل تکنیکی جانچ نہیں کی گئی تھی۔یاد رہے کہ یہ آبدوز جون 2023ء میں بحرِ اوقیانوس میں غرق شدہ تاریخی جہاز آر ایم ایس ٹائٹینک کے ملبے کو دیکھنے کے سیاحتی مشن پر گئی تھی۔اس آبدوز میں کمپنی کے سی ای او اسٹوکٹن رش، پاکستانی معروف سرمایہ کار شہزادہ داؤد، ان کے بیٹے سلیمان داؤد سمیت پانچ افراد سوار تھے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی اوشین گیٹ کو آبدوز کی حقیقی پائیداری اور فنی مسائل سے مکمل آگاہی نہیں تھی، اور حادثے کے فوراً بعد کمپنی نے اپنے تمام آپریشنز بند کر دیے تھے۔NTSB کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اوشین گیٹ نے بین الاقوامی حفاظتی معیارات کی خلاف ورزی کی، اور اگر ان اصولوں پر عمل کیا جاتا تو آبدوز کو جلد تلاش کرنا ممکن تھا۔