پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کا 75 واں یوم شہادت آج عقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے

پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کا 75 واں یوم شہادت آج عقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے

تحریکِ آزادی کے رہنما اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان کا 75 واں یومِ شہادت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

قائد ملت لیاقت علی خان کو ان کی قومی خدمات کے اعتراف میں قائدِ ملت اور شہیدِ ملت کے خطابات سے نوازا گیا۔ وہ 1896ء میں بھارت کے علاقے کرنال میں نواب رستم علی خان کے گھر پیدا ہوئے۔انہوں نے 1918ء میں علی گڑھ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی اور بعد ازاں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔1936ء میں وہ آل انڈیا مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔لیاقت علی خان نے قائداعظم محمد علی جناح کے دستِ راست کے طور پر تحریکِ پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا اور قیامِ پاکستان کے بعد ملک کے پہلے وزیراعظم بنے۔16 اکتوبر 1951ء کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران انہیں سید اکبر نامی شخص نے گولی مار کر شہید کر دیا۔ان کی شہادت آج بھی قومی تاریخ کا ایک افسوسناک اور معمہ خیز واقعہ قرار دی جاتی ہے۔