قائد اعظم کا یوم وفات عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

قائد اعظم کا یوم وفات عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم وفات آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

 اس موقع پر سرکاری اور نجی سطح پر مختلف تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

تقریبات کی تفصیل:
قائد اعظم کے یوم وفات کے موقع پر مزار قائد پر سیاسی شخصیات، مسلح افواج کے نمائندے اور شہری حاضر ہوں گے اور پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی۔بانی پاکستان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی بھی کی جائے گی۔ملک بھر میں مختلف تنظیموں کی جانب سے سیمینارز، مذاکروں اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے۔