اسلام آباد: نام نہاد اماراتِ اسلامی کے علمبردار افغان طالبان بدقسمتی سے بھارت کے ہاتھوں کھیلنے لگے ہیں، جبکہ بھارت اپنے مذموم مقاصد کے لیے فتنۂ خوارج اور افغان طالبان دونوں کو پاکستان مخالف پراپیگنڈے میں استعمال کر رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا مسلسل جھوٹی خبریں اور پاکستان مخالف مواد نشر کر رہا ہے۔15 اکتوبر کو افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایکس (X) اکاؤنٹ پر یہ جھوٹا دعویٰ کیا کہ طالبان نے پاکستانی فوج کا ٹینک قبضے میں لے لیا ہے، جسے بھارتی میڈیا نے بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔تاہم فیکٹ چیک پلیٹ فارم "گروک" نے اس ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ دکھایا گیا روسی ساختہ ٹینک دراصل افغان طالبان کے اپنے زیر استعمال ہے۔اسی طرح، ذبیح اللہ مجاہد نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ دوستی گیٹ کو پاکستان نے تباہ کیا، مگر تحقیقات کے مطابق افغان طالبان نے خود افغانستان کی سمت والے گیٹ پر آئی ای ڈی دھماکہ کیا۔پاکستانی سمت والا گیٹ مکمل طور پر محفوظ اور بحال ہے۔
بھارتی میڈیا نے کابل دھماکے کو بھی آئل ٹینکر پھٹنے کا واقعہ قرار دیا، جب کہ درحقیقت یہ پاک فوج کی پریسیژن اسٹرائیکس کے نتیجے میں ہوا۔مزید برآں، بھارت کے گودی میڈیا نے شمالی وزیرستان کے شہری عادل داوڑ کو شہید پاکستانی فوجی ظاہر کیا، مگر عادل داوڑ نے خود ویڈیو پیغام کے ذریعے اس جھوٹ کو بے نقاب کیا۔یہ تمام جھوٹے بیانات اس بات کا ثبوت ہیں کہ افغان طالبان اور فتنۂ خوارج اب بھارتی پراپیگنڈا نیٹ ورک کا حصہ بن چکے ہیں۔