راولپنڈی: ایف آئی اے سائبر کرائم نے ریاستی اداروں کے خلاف پراپیگنڈے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، ملزم افواجِ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن پھیلانے میں ملوث تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر شواہد برآمد ہوئے ہیں۔ مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں تاکہ ملزم کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔