سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سپرد خاک، نمازِ جنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ کی شرکت

سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سپرد خاک، نمازِ جنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ کی شرکت

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج خان درانی کو ان کے آبائی علاقے گڑھی یاسین میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

نمازِ جنازہ درانی ہاؤس گراؤنڈ میں ادا کی گئی، جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ شرکت کی۔نمازِ جنازہ میں صوبائی وزراء، ارکانِ اسمبلی، پارٹی رہنماؤں، سرکاری افسران، صحافیوں، علمائے کرام اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔وزیراعلیٰ سندھ نے مرحوم کے جسدِ خاکی پر پھول چڑھائے اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔نمازِ جنازہ کے بعد آغا سراج درانی کو ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔
درانی ہاؤس گراؤنڈ اور اس کے اطراف میں ہزاروں سوگوار موجود تھے، جنہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ آغا سراج درانی گزشتہ ایک ماہ سے کراچی کے نجی اسپتال میں برین ہیمرج کے باعث زیرِ علاج تھے، جہاں وہ آج صبح انتقال کر گئے۔