سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کر گئے

سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کر گئے

سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کر گئے۔ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے اُن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدرِ مملکت نے آغا سراج درانی کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے جمہوری اقدار کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ"اللہ تعالیٰ آغا سراج درانی کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔"یاد رہے کہ آغا سراج درانی 1953 میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ ایک تجربہ کار پاکستانی سیاست دان تھے جنہوں نے 2013 سے مسلسل سندھ اسمبلی کے اسپیکر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔وہ سندھ کی 12ویں صوبائی اسمبلی کے اسپیکر بھی رہے، جبکہ اُن کے والد آغا صدرالدین اور چچا آغا بدرالدین بھی ماضی میں اسی اسمبلی کے اسپیکر کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔