ایلون مسک کی سبسکرپشن ختم ، نیٹ فلکس کو 25 ارب ڈالر کا نقصان

نیٹ فلکس غیر مناسب کانٹینٹ جیسے ہم جنس پرستی، نسل پرستی کو فروغ دے رہی ہے
واشنگٹن (آئی این پی )دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی پوسٹ نے نیٹ فلکس کا اربوں ڈالر کا نقصان کر دیا۔ایلون مسک نے حال ہی میں اپنے سوشل  میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کی سبسکرپشن ختم کر دیں کیونکہ وہ غیر مناسب کانٹیٹ کو فروغ دے رہی ہے۔ اس کے بعد نیٹ فلکس کو بڑا نقصان ہوا ہے اور اس کے شیئرز کی قیمت گر گئی ہے۔مسک کی پوسٹ کے بعد نیٹ فلکس کا مارکیٹ سرمایہ 25 ارب ڈالر کم ہو گیا ہے۔ جمعرات کو نیٹ فلکس کے شیئرز کی قیمت میں 4.3 فیصد کی کمی آئی۔ جس کے بعد نیٹ فلکس کی مارکیٹ ویلیو 498 ارب ڈالر سے کم ہو کر 473 ارب ڈالر پر آ گئی۔نیٹ فلکس پر الزامات لگ رہے ہیں کہ وہ غیر مناسب کانٹینٹ جیسے ہم جنس پرستی، نسل پرستی کو فروغ دے رہی ہے جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کینسل نیٹ فلکس کا ہیش ٹیگ بھی وائرل ہوا