ایلون مسک کا سیاسی پارٹی بنانے کا مہنگا فیصلہ، 76 ارب ڈالر کا نقصان

 نیویارک (آن لائن) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو نئی امریکی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان مہنگا پڑ گیا۔ ان کی کمپنی ٹیسلا کے شیئرز میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے، جس سے کمپنی کی مالیت میں تقریباً 76 ارب ڈالر کی کمی ہو گئی۔برطانوی اخبار کی رپور ٹ کے مطابق ٹیسلا کے حصص کی قیمت میں 7.5 فیصد کمی دیکھی گئی، جس کی وجہ ایلون مسک کی جانب سے نئی امریکا پارٹی کے قیام کا اعلان بتایا جا رہا ہے۔