ایران کے معاملے پر پینٹاگون صدر ٹرمپ کی توقعات کے مطابق عمل کریگا، وزیر دفاع

 ایران کے پاس معاہدہ کرنے کا موقع تھا، ایران کو  اپنی جوہری صلاحیت میں اضافہ نہیں کرنا چاہیے تھا
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کی جانب بڑھنے سے سختی سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا تمام آپشنز  استعمال کرنے کے  لئے تیار ہے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران کے پاس معاہدہ کرنے کا موقع تھا، ایران کو  اپنی جوہری صلاحیت میں اضافہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ محکمہ دفاع  ایران کے معاملے پر  صدر ٹرمپ کی توقعات کے مطابق عمل کرنے کیلئے تیار ہے اور  صدر ٹرمپ جو چاہیں گے پینٹاگون وہ کرنے کیلئے  تیار ہوگا