چین نے پاکستان کو فوجی طاقت کا نیا مرکز بنا دیا: بھارتی تجزیہ کار

 راکٹ فورس کمانڈ، چین کے تعاون سے خطے میں فوجی طاقت کا توازن بدلنے کی کوشش ہے
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت کے ممتاز دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے اپنے حالیہ وی لاگ میں انکشاف کیا ہے  چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل  اے) اب پاکستان کو ایک مکمل جدید اور بااثر جنگی قوت بنانے کے لیے ہر سطح پر تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نئی قائم کردہ آرمی راکٹ فورس دراصل اسی تعاون کا نتیجہ ہے، جو چینی ماڈل پر استوار کی گئی ہے۔