ایران: ٹینکر میں آتشزدگی ، 5 افراد جاںبحق،10زخمی

 واقعہ جنوبی ساحلی شہر بوشہر کی  بندرگاہ پر اس وقت پیش آیا جب عملہ معمول کی دیکھ بھال میں مصروف  تھا

تہران (آئی این پی )ایران کے جنوبی ساحلی شہر بوشہر کی بندرگاہ پر میتھانول سے بھرے ایک ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جھلس کر جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔ایرانی میڈیا  رپورٹس کے مطابق آگ اتنی شدید تھی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ٹینکر کو لپیٹ میں لے لیا۔ واقعہ بندرگاہ پر اس وقت پیش آیا جب عملہ معمول کی دیکھ بھال میں مصروف تھا۔ آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ ممکنہ طور پر کسی فنی خرابی یا انسانی غفلت کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔