اسلام آباد(آئی این پی)بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج تک ملتوی کردی گئی۔سماعت اڈیالہ جیل میں چھ گھنٹے تک جاری رہی ، سماعت سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے کی، بانی پی ٹی آئی کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر، قوسین فیصل مفتی اور ارشد تبریز کی جانب سے دلائل دیے گئے۔ سماعت میں سلمان صفدر اپنے حتمی دلائل مکمل کریں گے، سلمان صفدر کے دلائل مکمل ہونے پر استغاثہ کے وکلا اپنے جوابی دلائل دیں گے۔