عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ )بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج جمعہ کو اڈیالہ جیل میں 10 بجے ہوگی، سپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند کیس کی سماعت کریں گے۔عدالتی عملے نے بانی پی ٹی آئی کے وکلاء  کو آگاہ کر دیا، پراسیکیوشن کی جانب سے مزید گواہوں کے بیانات ریکارڈ کروائے جائیں گے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء  کی جانب سے گواہوں پر جرح متوقع ہے۔