عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج پیر کوہوگی ، پچھلی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی تھی۔سپیشل جج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کریں گے، جج شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی 15 ستمبر تک ملتوی کی تھی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پائونڈز کیس میں بانی ان کی اہلیہ بشریٰ کی سزا معطلی کی اپیلیں رواں ہفتے سماعت کے لیے مقررکیے جانے کاامکان ہے ، عدالت پہلے ہی ان درخواستوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کرچکی ہے ، اس بارے تحریری حکم نامہ بھی جاری کرچکی ہے۔سابقہ سماعت پرچیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہاتھا کہ رجسٹرار آفس کو کیس جلد مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ہے، اس پر وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ کیس آئندہ ہفتے مکمل نہ ہوا تو پھر سال کے لیے مقرر نہ ہو، میں نہیں آئوں گا۔