یہ انتہائی حوصلہ افزا ہے ‘ڈاکٹروں نے کہا یہ حیرت انگیز بھی ہے:رہنما پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا پہلے بانی پی ٹی آئی کو دیوار پر لگی گھڑی نظر نہیں آرہی تھی، اب سوئیاں بھی دکھ رہی ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ انتہائی حوصلہ افزا ہے اور ڈاکٹرز نے کہا یہ حیرت انگیز بھی ہے، جو باتیں ڈاکٹر ندیم قریشی نے ہمیں پمز ہسپتال میں بتائیں وہ حوصلہ افزا ہیں۔انہوںنے کہا ڈاکٹر ندیم قریشی کا نام ڈاکٹر عاصم یوسف نے ہی دیا تھا۔