افغانستان کیخلاف پاک فوج کی کارروائی قابل تعریف ہے :خواجہ آصف

 افغانستان کی بلااشتعال جارحیت پر گہری تشویش ہے‘بھارت کیخلاف کامیاب کارروائی کی گئی
اسلام آباد(آئی این پی) ڈاکٹر زاہد لطیف کی کتاب پاکستان کی افغانستان کیساتھ امن کی تلاش کی تقریب رونمائی ہوئی، وزیردفاع بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔، اس موقع پر خواجہ آصف نے سرحد پر افغانستان کی بلااشتعال جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔وزیردفاع خواجہ آصف کی جانب سے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان فورسز کی جارحیت کیخلاف پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی کو سراہا گیا۔تقریب کے دوران خواجہ آصف نے پاکستان کی بھارت کے خلاف جنگ میں شاندر کامیابی کا بھی ذکر کیا، انھوں نے بھارت کیخلاف کامیاب آپریشن بنیان مرصوص پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔