دیر بالا میں کرش پلانٹ کی چار دیواری گرنے سے 2 مزدور جاں بحق، ایک زخمی

دیر بالا میں کرش پلانٹ کی چار دیواری گرنے سے 2 مزدور جاں بحق، ایک زخمی

اپر دیر: خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا کے علاقے اخگرام میں کرش پلانٹ کی چار دیواری گرنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

 حادثے کے وقت مزدور کرش لوڈ کرنے میں مصروف تھے۔ریسکیو 1122 کے مطابق اخگرام میں واقع کرش پلانٹ کی چار دیواری اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں کرش لوڈ کرنے والے مزدور گاڑی سمیت ملبے تلے دب گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، جہاں اہلکاروں نے مقامی لوگوں کی مدد سے امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے کافی کوششوں کے بعد ملبے سے دو افراد کی لاشیں اور ایک زخمی شخص کو نکال لیا۔ زخمی سمیت تمام متاثرین کو فوری طور پر واڑی اسپتال منتقل کردیا گیا۔