دیر بالا میں گھر کی چھت گرنے کا حادثہ، 4 افراد زخمی اور ملبے تلے دب گئے

دیر بالا میں گھر کی چھت گرنے کا حادثہ، 4 افراد زخمی اور ملبے تلے دب گئے

دیر بالا کے علاقے واڑی باغ، کارو درہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں باٹ محمد مناف ولد بہادر خان کے گھر کی چھت اچانک گر گئی۔

اس حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔  مقامی لوگوں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور ملبے تلے دبے 4 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا۔ ان میں 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔  زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد واڑی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔  علاقہ کے مکین اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور ملبے تلے دبے دیگر افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔  یہ واقعہ علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا کر گیا ہے، اور ریسکیو ٹیمیں اور مقامی لوگ مل کر زخمیوں کے لیے مدد فراہم کر رہے ہیں۔