دیر بالا کے علاقے نرہنڈ خوڑ کے مقام پر افسوسناک ٹریفک حادثے میں گاڑی دریائے پنجکوڑہ میں جاگری، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے افراد کا تعلق بی بیوڑ میاں بانڈہ سے تھا۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، جبکہ حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے دریا سے جاں بحق افراد اور زخمی شخص کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔حادثے کے باعث علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی، جبکہ ایک ہی خاندان کے تین افراد کی ہلاکت پر اہلِ علاقہ نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔