بصیرپور(خصوصی رپورٹ)نواحی موضع مڑھامیں وراثتی رقبہ واگزارکروانے کی کارروائی کے دوران بھائیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ریٹائرڈ ایس ڈی او ہائی ویز نورمحمدجاویدساہیوال ہسپتال میں دم توڑگئے۔دوروزقبل اراضی واگزارکروانے کی قانونی کارروائی کے دوران انکے بھائیوں نے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس اورپیرافورس کی موجودگی میں ان پرفائرنگ کردی تھی جسکے نتیجہ میں پیٹ اورکمرمیں گولیاں لگنے سے وہ شدیدزخمی ہوگئے تھے اور انہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاتھاجہاں انکی جان بچانے کی کوششیں ناکام رہیں۔