لاہور (کرائم رپورٹر) ہئیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے تحت واقعہ صبح کے وقت پیش آیا، جب بچی کی والدہ کسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گئی ہوئی تھیں۔ 15 پر اطلاع موصول ہوتے ہی ہئیر پولیس فوری حرکت میں آگئی اور مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ملزم احمد عرف منی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کا کہنا ہے کہ کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، معصوم بچوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔