بچی سے مبینہ زیادتی،ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی میں کمسن بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کاواقعہ ہو گیا،چوکی سبزی منڈی پولیس نے چند گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزم الیاس کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے ٹبہ گائوں سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔8 سالہ بچی ہمسائے کے گھر پانی لینے گئی جہاں ملزم نے اس کو ورغلا کر زیادتی کی اور بعد ازاں بچی کے شور کرنے پر ملزم دیوار پھلانگ کر فرار ہو گیا ۔