کینال پارک :بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش،ملزم گرفتار

 ایس ایچ او غالب مارکیٹ نے15کال پرفوری کارروائی کرتے  ملزم کو قابو کر لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)کینال پارک میں کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش ایس ایچ او غالب مارکیٹ نے15کال پرفوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق کمسن بچی سے زیادتی کے واقعہ میں ملوث ملزم بلال کوگرفتار کر لیا،5سالہ بچی گلی میں کھیل رہی تھی ملزم نے ورغلا کر زیادتی کی کوشش کی۔بچی کے شور کرنے پر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی ،پولیس نے تعاقب کرکے ملزم بلال کوگرفتار کرلیا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردیایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ایڈیشنل ایس ایچ او غالب مارکیٹ کو شاباش دی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے never again کے متعلق واضح احکامات جاری ہیں،بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،