گوالمنڈی : اغوا شدہ لڑکی بازیاب، ملزم گرفتار

ملزم عظیم15سالہ لڑکی کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا تھا، پکڑا گیا 
 لاہور (کرائم رپورٹر) گوالمنڈی چوکی میو ہسپتال پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اغوا کے مقدمے میں مطلوب لڑکی کو بازیاب کروا لیا جبکہ ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق 15 سالہ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ شفیق آباد میں درج ہوا تھا، لڑکی گھر سے سودا سلف لینے نکلی جو واپس نہ پہنچی۔ ورثاء￿  نے تلاش کے بعد تھانے میں اغوا کا مقدمہ درج کروایا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کی ہدایت پر لڑکی کی تلاش کے لیے فوری ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ ملزم عظیم لڑکی کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا تھا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ بیٹی کے بحفاظت ملنے پر ورثاء￿  نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں۔