حویلی لکھا (خصوصی رپورٹ)حویلی لکھا میں حکومت کی جانب سے یوریا کھاد کا کنٹرول ریٹ 4,580 روپے مقرر ہونے کے باوجود کسانوں کو یہی کھاد 5,000 سے 5,100 روپے فی بوری فروخت کی جا رہی ہے، جس پر کاشتکاروں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔کسانوں کا کہنا ہے کہ گندم کی کاشت کے اہم سیزن میں کھاد سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت ہونے سے ان کی پیداواری لاگت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ یوریا کھاد سرکاری نرخ پر دستیاب کرائی جائے اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔