وارداتیں، شہری لاکھوں روپے،قیمتی سامان سے محروم

 نقدی اور موبائل فون چھین لیے گئے، متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکل چوری
 لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق چوہنگ میں مختار سے تین لاکھ روپے اور موبائل فون، ڈیفنس بی میں عاطف سے دو لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون، راوی روڈ پر نیاز سے دو لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون، جبکہ گڑھی شاہو میں احسان سے دو لاکھ 25 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ دوسری جانب شادباغ اور نصیر آباد سے گاڑیاں، جبکہ رائیونڈ، ہربنس پورہ اور گلشن راوی سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔