راوی کنارے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

 جھاڑیوں سے ملنے والی لاش بظاہر بیس روز پرانی، مردہ خانے منتقل کردی گئی
لاہور (کرائم رپورٹر) چوکی نیاز بیگ کے علاقے میں دریائے راوی کے کنارے جھاڑیوں سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ایدھی ترجمان کے مطابق لاش مسخ شدہ حالت میں تھی اور بظاہر تقریباً 20 روز پرانی معلوم ہوتی ہے۔ اطلاع ملنے پر ایدھی رضاکاروں نے لاش تحویل میں لے کر پولیس کی قانونی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔