سگیاں راوی پل کے قریب سے برآمد لاش مرد کی نکلی ، شناخت نہ ہوسکی،مردہ خانے منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)سگیاں راوی پل کے قریب دریائے راوی سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہیریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو دریا سے نکال لیا ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی لاش ایک مرد کی ہے۔ریسکیو 1122 نے ضروری کارروائی کے بعد لاش پولیس کے حوالے کر دی ہے، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور متوفی کی شناخت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔