نامعلوم شخص کی لاش برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) لاری اڈا کے علاقے سے 35سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے لواحقین کی تلاش شروع کر دی ترجمان ایدھی فاونڈیشن کے مطابق لاری اڈہ میں بادامی باغ ریلوے پھاٹک کے قریب سے شہری مردہ حالت میں ملا،متوفی کی عمر 35 سال کے قریب ہے،جس کی شناخت نہ ہو سکی متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے جس کی موت کی وجہ نشے کی زیادتی ہے متعلقہ تھانے کی پولیس نے متوفی کی لاش مردہ خانے منتقل کرکے لواحقین کی تلاش کر دی۔