لاہور فیصل آباد سیکشن پر ٹرینیں بحال

لاہور(خصوصی رپورٹ )لاہور تا فیصل آباد سیکشن پر مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد ٹرینوں کا روٹ بحال کر دیا گیا۔لاہور سے سرگودھا کے درمیان چلنے والی میانوالی ایکسپریس 148 ڈائون پرانے روٹ سے میانوالی پہنچے گی۔ مسافرہنمائی کیلئے ریلوے انکوائری نمبر 117 پر رابطہ قائم کریں۔