اسلام آباد،تہران،استنبول فریٹ ٹرین دسمبر میں دوبارہ چلانے کا فیصلہ‘، کوئٹہ تا تافتان سیکشن کی اپ گریڈیشن ہوگی

اسلام آباد ( آن لائن )   وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی  اور ایرانی وزیر برائے روڈز اینڈ اربن ڈیولپمنٹ  فرزانہ صادق  کے درمیان اسلام آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس  کے دوسرے روز اہم ملاقات ہوئی۔ دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ     اسلام آباد تہران استنبول (آئی ٹی آئی) فریٹ ٹرین  دسمبر 2025 میں دوبارہ چلائی جائے گی۔  کوئٹہ تا تافتان ریلوے سیکشن  کی اپ گریڈیشن آئندہ سال شروع کی جائے گی۔ روہڑی تا نوکنڈی 884 کلومیٹر  ریلوے سیکشن پر جلد کام کا آغاز کیا جائے گا۔ مزید برآں، چابہار اور گوادر بندرگاہوں کو ریل یا سڑک کے ذریعے جوڑنے  پر بھی بات چیت کی گئی۔دونوں ممالک نے  رابطوں کے فروغ کے لیے کوآرڈینیشن میکنزم  پر اتفاق کیا تاکہ تجارتی اور ٹرانسپورٹ تعاون کو مستحکم کیا جا سکے