لاہور فیصل آباد سیکشن کی بحالی ،2اہم ٹرینیں نہ چلائی جاسکیں

لاہور (خصوصی رپورٹ )لاہور فیصل آباد سیکشن کی بحالی کے بارہ روز بعد بھی دو اہم ٹرینیں تاحال چلائی نہ جاسکیں،لاہور سے فیصل آباد کے درمیان چلنے والی بدر اور غوری ایکسپریس تاحال بند،ذرائع کے مطابق 27 جولائی کو سیلاب کے باعث مسن کالر پل متاثر ہوا،ریلوے انتظامیہ نے ساڑھے تین ماہ بعد 15 نومبر کو متاثرہ ٹریک کو بحال کردیا،وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ٹریک کا افتتاح کیا، ٹریک بحالی کے بعد قراقرم اور شالیمار ایکسپریس کو ان کے اصل روٹ پر بحال کردیا، ٹریک بحالی کے 12 روز بعد بھی بدر اور غوری ایکسپریس کو بحال نہ کیا جاسکا۔