لاہور (خصوصی رپورٹ )سیلاب کے باعث فیصل آباد، خانیوال سیکشن 17 روز سے بند، ریلوے کو روزانہ لاکھوں کا نقصان ،مسافروں کی تعداد میں کمی ،ریلوے نے دو ٹرینیں شاہ حسین اور پاک بزنس ایکسپریس منسوخ کردیں۔سیلاب پرذرائع کے مطابق راولپنڈی، پشاور سے کراچی جانے والی ٹرینوں کو متبادل روٹ سے منزل مقصود تک پہنچایا جارہا ہے،پاکستان ایکسپریس، ملت ایکسپریس ،رحمان بابا اور ہزارہ متبادل روٹ لاہور ساہیوال سے کراچی جارہی ہیں لاہور سے قراقرم، شاہ حسین ایکسپریس ،شالیمار کو بھی براستہ رائیونڈ ،ساہیوال چلایا جارہا ہے، فیصل آباد براستہ ٹوبہ، خانیوالجانے والی تمام مال بردار گاڑیوں کو بھی متبادل روٹ سے چلایا جارہا ہے جس سے روزانہ کی بنیاد پر اضافی ڈیزل کی مد میں لاکھوں کا نقصان ہورہا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق متبادل روٹسے ٹرینوں میں مسافروں کی تعداد میں بھی کمی ہوئی ہے، روزانہ کی بنیاد پر کراچی جانے والی ایک سے دو ٹرینیں منسوخ کی جارہی ہیں، گزشتہروز بھی شاہ حسین اور پاک بزنس ایکسپریس کو منسوخ کردیا گیا۔ ریلویترجمان کا کہنا ہے کی فیصل آباد خانیوال روٹ شور کوٹ کے قریب درکھانہ اور عبدالحکیم کے درمیان سیلاب سے ٹریک متاثرہونے پربند ہے جو رواں ہفتیبحال کردیا جائیگا۔