اچھرہ میں مزدورزیر تعمیر عمارت سے گر کر ہلاک

 چوک بابا اعظم میں گرنے سے 22 سالہ ماجدموقع پر پر ہی دم توڑ گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)اچھرہ کے علاقے میں ایک مزدور زیر تعمیر عمارت سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو 1122 ترجمان کے مطابق چوک بابا اعظم اچھرہ مزدور زیر تعمیر عمارت سے گر کر موقع پر ہی دم توڑ گیا جسکی شناخت 22 سالہ ماجد حسین کے نام سے ہوئی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔