جدید طرز پربازار کی تعمیر5ماہ میں مکمل، ماڈل منصوبہ ہوگا:عون چودھری
لاہور (کرائم رپورٹر)وزیرِ مملکت برائے اوورسیز عون چودھری نے اچھرہ بازار کی ازسرِنو تعمیر و دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیااور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا وزیراعلیٰ ایسے فیصلے کر رہی ہیں جو اس سے پہلے کسی نے نہیں کیے۔ اچھرہ بازار ایک بلین روپے سے جدید طرز پر تعمیر کیا جا رہا ہے، جسے 5 ماہ میں مکمل کر لیا جائیگااور یہ لاہور سمیت پنجاب بھر کیلئے ماڈل منصوبہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا ملک کو شر، گالی گلوچ اور دنگا فساد کی سیاست سے باہر نکالنا ہوگا۔ ایسی سیاست کو ترک کرنا ہوگا جہاں فردِ واحد کیلئے ملک کو نقصان پہنچایا جائے، پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے ، حکومت ترقی اور استحکام کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔