بصیرپور(خصوصی رپورٹ)بارات کی روانگی کے موقع پردولہاکی والدہ کے انتقال سے شادی والاگھرماتم کدہ بن گیا۔ چاہ میاں اسماعیل وٹوکلاسن حمیدکے رہائشی نوجوان ارشادصدیق بھٹی کی گزشتہ روز شادی تھی جسکی بارات دوپہرکے وقت شیرگڑھ روانہ ہورہی تھی کہ اسکی والدہ خورشیدبی بی کو دل کادورہ پڑاجوجان لیواثابت ہواافسوسناک واقعہ سے خوشیوں بھرے گھرمیں صف ماتم بچھ گئی۔