چارسدہ، شادی کا گھرماتم کدہ بن گیا، چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں پانچ بچیوں سمیت ایک ہی گھر کے چار افراد شامل , نعشیں ورثا کے حوالے
چارسدہ(آئی این پی ) خیبرپختونخوا کے ضلعچارسدہ میں شادی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئیںجب کمرے کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چارسدہ کے علاقے شبقدر میں چھت مٹہ خیرآباد میں فضل داد نامی شخص کے گھر میں شادی کی تقریب کے دوران کمرے کی چھت گری۔حکام کے مطابق چھت گرنے سے شادی میں آئے ہوئے مہمان ملبے تلے دب گئے، حادثے میں 6 افراد جان سے چلے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ بچیوں سمیت ایک ہی گھر کے چار افراد موقع پر جاں بحق ہوئے ہیں۔پولیس اور ریسکیو ادار ے واقعے سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کر رہیہیں، جبکہ نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔