امریکی سفیر میتھیو وائٹکر کے مطابق یہ اقدام اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے
واشنگٹن (آن لائن) امریکا نے یورپ میں نیٹو کے متعدد اہم کمانڈ عہدے یورپی ممالک کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسے اتحادی ممالک کے درمیان دفاعی ذمہ داریوں کی ازسرنو تقسیم قرار دیا جا رہا ہے۔نیٹو کے لیے امریکی سفیر میتھیو وائٹکر کے مطابق یہ اقدام اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ رکن ممالک دفاعی اخراجات میں زیادہ کردار ادا کریں۔رپورٹس کے مطابق نیپلز کمانڈ اٹلی کے حوالے کی جائے گی جبکہ شمالی دفاعی کمان برطانیہ کو منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم ان تبدیلیوں کو عملی جامہ پہنانے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔