ویب ڈیسک:دوسرے ٹی20 میچ میں آسٹریلیا کے خلاف شکست کے بعد کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی بولنگ اچھی رہی، لیکن کیچز ڈراپ کرنے کی وجہ سے میچ ہاتھ سے نکل گیا۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ ایسے مواقع ضائع کرنا کسی بھی ٹیم کی کامیابی کے امکانات کم کر دیتا ہے۔رضوان نے مزید کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے آسان نہیں تھی، تاہم عثمان خان اور عرفان خان نے متاثر کن بیٹنگ کی۔ انہوں نے آسٹریلیا کے ساتھ سخت مقابلے پر اپنی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شکست کے باوجود پاکستانی ٹیم نے ہمت نہیں ہاری اور اچھی جدوجہد کی