ویسٹ انڈیز سے شکست کی بڑی وجہ سامنے آ گئی، کپتان محمد رضوان کی وضاحت

ویسٹ انڈیز سے شکست کی بڑی وجہ سامنے آ گئی، کپتان محمد رضوان کی وضاحت

ویب ڈیسک: قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں شکست کی بڑی وجہ ابتدائی وکٹوں کا جلد گر جانا قرار دے دیا۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو آخری میچ میں 202 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔میچ کے بعد گفتگو میں محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ابتدائی 40 اوورز تک میچ ہمارے کنٹرول میں تھا، مگر اس کے بعد ویسٹ انڈین بیٹرز نے شاندار کھیل پیش کیا۔ ان کے مطابق شائی ہوپ نے لاجواب اننگز کھیلی اور جیڈن سیلز نے پوری سیریز میں شاندار بولنگ کی۔رضوان نے مزید کہا کہ ہدف کے تعاقب میں 3 وکٹیں جلد گرنے کے بعد ٹیم سنبھل نہ سکی۔ "ہم ایک ہی پچ پر تیسرا میچ کھیل رہے تھے، آخری 10 اوورز میں ویسٹ انڈین بیٹرز نے بہترین بیٹنگ کی۔"کپتان نے اعتراف کیا کہ ٹیم کے پاس پانچواں اسپیشلسٹ بولر موجود نہیں تھا اور صائم ایوب اور سلمان آغا نے 8، 8 اوورز کرائے۔