ویب ڈیسک:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ پاکستان میں کوئی منی بجٹ نہیں آ رہا ہے اور 12,970 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک نے پرائمری سرپلس کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا ہے اور نیشنل فسکل پیکٹ کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے، جس کے بعد این ایف سی پر نظر ثانی کی ضرورت نہیں ہے۔محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ٹیکس وصولیوں کو بہتر بنانے کے لیے انفورسمنٹ اور انتظامی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وزیر خزانہ نے فسکل پیکٹ کی منظوری میں وزیر اعلیٰ سندھ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جب بھی قومی مفاد کا معاملہ ہوا، خیبر پختونخوا ہمیشہ سب سے آگے رہا ہے۔