شادباغ سے لاپتہ ہونیوالا 12سالہ بچہ بازیاب

لاہور(کرائم رپورٹر) سی سی ڈی اغوابرائیتاوان سیل کی کامیاب کارروائی ,دو دن قبل شاد باغ کے علاقے سے لاپتہ ہونے والا 12 سالہ احمد علی ٹریس کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق سی سی ڈی نے چند روز قبل اغوا ہونے والے بچے کو بازیاب کرا کر بحفاظت والدین کے سپرد کر دیا۔بچے کی والدہ نے دو دن قبل تھانہ شادباغ میں اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا اور ورثا نے سی سی ڈی اغوا برائیتاوان سیل سے مدد طلب کی تھی ،بچے کو پرندہ مارکیٹ بھاٹی گیٹ کے علاقہ سے ٹریس کیا گیا ۔