مختلف مقامات سے 2لڑکیاں اغوا

قصور(خصوصی رپورٹ) مختلف مقامات سے 2لڑکیوں کو اغوا کرلیاگیا، بھٹہ شیر محمد بلوکی کے رہائشی ریاست علی نے پولیس تھانہ سرائے مغل کو بتایا کہ میری 16سالہ بیٹی (ز) گھر سے بلوکی اڈا پر گوشت لینے کے لیے جارہی تھی کہ آ دتہ اور اْس کے بھائی پیراں دتہ نے اْسے اغوا کرلیا، گگا سرائے کے رہائشی لیاقت علی نے پولیس تھانہ صدر پھول نگر کو بتایا کہ میری 16سالہ بیٹی (ع) گھر میں اکیلی تھی کہ آصف نیاسے اغوا کرلیا، پولیس مصروف کارروائی ہے۔