قصور(خصوصی رپورٹ) شہراور گردونواح سے 2خواتین کو اغوا کرلیاگیا، بگھیاڑ مار کی رہائشی خاتون سیماں بی بی نے پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن کو بتایا کہ میری 18سالہ بیٹی (ث) کو عزیز فاطمہ وغیرہ گاڑی میں ڈال کر اغوا کرکے لے گئے، محلہ عباس نگر کنگن پور کے رہائشی آ دتہ نے پولیس تھانہ کنگن پور میں مقدمہ درج کروایا کہ محمداعظم ایک نامعلوم خاتون کے ہمراہ میرے گھر میں آیا اور میری 15سالہ بیٹی (گ) کو اغوا کرکے لے گیا اور گھرسے 6لاکھ 30ہزار نقدی بھی چوری کرلی، پولیس مصروف کارروائی ہے۔